بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

گال ٹیسٹ، پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے گال میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے میچ کے چوتھے روز میزبان سری لنکا کی جانب سےدوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر جیت کے لیے دیے گئے 131 رنز کا ہدف وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گال ٹیسٹ میں جب چوتھے روز کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے 131 کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 48 رنز بنائے تھے اور جیت کے لیے مزید 83 رنز درکار تھے۔

امام الحق 25 اور کپتان بابراعظم نے میچ کے پانچویں روز 6 رنز سے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا اور بابراعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے بلے باز سعود شکیل 30 اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس دوران اوپنر امام الحق نے اپنی نصف سنچری اسکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے تیسرے روز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شان دار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد 461 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، میچ کے چوتھے روز سری لنکا اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا سکی تھی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف ملا تھا۔

یاد رہے کہ گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے  آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان کی تیسری پوزیشن

سیریز کے باقاعدہ آغاز سے قبل پاکستان نے دورہ سری لنکا میں اپنا پہلا میچ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا جو ڈرا ہو گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Back to top button