بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم نے محسن نقوی سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات پر گفتگو کی، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سرکاری ملامین کی تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروا دی۔

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی جانب سے کئی روز تک سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر دھرنا دیا گیا اوراحتجاج کیا گیا اورمطالبہ کیا گیا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن وفاق اوردیگر صوبوں کے مطابق بڑھائی جائیں۔ منگل کے روز وزیر اعظم شہبازشریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پیشن وفاقی ملازمین کے برابر کرنے کا کہا۔

اس پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینش کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید پڑھیے  برطانیہ میں سیاسی بحران شدید،وزیراعظم کے آج مستعفی ہونے کا امکان
Back to top button