بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

گال ٹیسٹ،، حتمی ٹیم میں کسی نئے کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اتوار کو شروع ہونے والے گال ٹیسٹ میں بیٹر شان مسعود کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے کسی بھی نئے کھلاڑی کو سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ۔ذرائع ک مطابق شان مسعود نے پریکٹس میچ میں 83رنز اسکور کیے تھے، گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم دو اسپنرز اور دو فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلے گی۔

ممکنہ 11کھلاڑیوں میں بابراعظم ، امام الحق اور عبداللہ شفیق شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ شان مسعود، سعود شکیل ،سرفراز احمد ، آغا سلمان کےشامل ہونےکاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نعمان علی،شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد کے شامل ہونےکا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا، اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کا 24- 2023انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہوجائے گا جو خاصا مصروف اور چیلنجنگ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے سری لنکا کیخلاف کسی بھی نئے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، ، میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں بابر اعظم کہہ چکے ہیں کہ ان کی توجہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ سیزن کا آغاز سری لنکا کیخلاف سیریز جیت کر کریں۔

مزید پڑھیے  باکسر عامر خان کے سرپر بندوق تان کرقیمتی گھڑی چھین لی گئی
Back to top button