بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان شاہینز کولمبو پہنچ گئی

پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں کھیلنے کے لیے کل رات سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچی۔

آٹھ ملکی ایمرجنگ ایشیا کپ 13 سے 23 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے گروپ بی میں شامل ہے۔

پاکستان شاہینز محمد حارث کی قیادت میں اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف 14 جولائی کو کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز کل بی آر سی گراؤنڈ، کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

مزید پڑھیے  چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے، سعید اجمل
Back to top button