بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویمنز فٹبال ٹیم کو سنگاپور دورہ کیلئے این او سی دینے سے انکار کردیا

 قومی ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور  روانگی کے معاملے  پر  پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو این او سی دینے سے انکار کردیا۔پاکستان اورسنگاپور کی ویمن فٹبال ٹیموں کے درمیان 15 اور 18 جولائی کو میچز شیڈول ہیں  ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میچز کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو 13 جولائی کو سنگاپور روانہ ہونا تھا۔

 پی ایس بی کا کہنا ہے کہ فیڈریشنز این او سی کیلئے تمام دستاویزات 6 ہفتے پہلے بھیجیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ایس بی نے وقت کی کمی کی وجہ سے این او سی کے اجرا سے معذرت کرلی ، پی ایس بی نے ( پاکستان فٹبال فیڈریشن)  پی ایف ایف کو جواب میں کہا ہے کہ عید تعطیلات کی وجہ سے پی ایس بی کو این او سی کی درخواست 3 جولائی کو ملی، درخواست تاخیر سے ملی، این او سی پر کام نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیے  طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کا نمبر کونسا؟
Back to top button