بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومت نے اعلیٰ سطح کی وزارتی کمیٹی قائم کردی

وزیر  اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکی ویزے میں حکومتی معاونت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر فوزیہ نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ویزے کے حصول میں حکومتی معاونت فراہم کرکے آپ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بنیاد رکھی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر عافیہ کے اہلِ خانہ کے کرب کا بخوبی ادراک ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے آئندہ ملاقات کیلئے ویزے کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں ہمارا فرض ہے۔

وزیر  اعظم نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں کو منظم اور مزید تیز کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی  وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈاکٹر فوزیہ کی وزیرِ اعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ڈاکٹر فوزیہ  نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں پر وزیرِ اعظم اور وزارت خارجہ کیلئے خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔

مزید پڑھیے  نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے سمری منظوری کیلئے صدر کو بھجوا دی گئی
Back to top button