بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ  عہدے سے فارغ

چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی)کرنل ریٹائرڈ امیر اللہ مروت کو  عہدے سے فارغ کردیا گیا۔قائم  مقام صدر  صادق سنجرانی نے چیئرمین  این سی ایچ ڈی کو عہدے سے ہٹانےکی منظوری دے دی ہے۔ صادق سنجرانی نے چیئرمین این سی ایچ ڈی کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔اس سے قبل حکومت نے پہلے بھی چیئرمین این سی ایچ ڈی کو ہٹانے کی سمری 2 بار صدر عارف علوی کو بھیجی تھی لیکن صدر عارف علوی نے کرنل ریٹائرڈ امیر اللہ مروت کو عہدے سے برطرف نہیں کیا تھا۔

خیال رہےکہ 2019 میں کرنل ریٹائرڈ امیر اللہ کو 5 سال کے لیے چیئرمین این سی ایچ ڈی تعینات کیا گیا تھا، وہ  تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی بھی  رہے ہیں۔سمری میں کہا گیا ہےکہ کرنل ریٹائرڈ امیر اللہ مروت  اپنا دفتر اپنی جماعت کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے، انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف  تضحیک آمیز مواد بھی  سوشل میڈیا پر ڈالا۔

مزید پڑھیے  پنجاب بیورو کریسی میں مزید تقرر و تبادلے
Back to top button