بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور  دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔دوسری جانب برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں اس بار بھی کمیونٹیز تقسیم ہیں، بعض افراد آج اور بعض کل عید منائیں گے۔دوسری جانب حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، قربانی کرکے سر منڈوائیں گے  اور  احرام کھول دیں گے، پھر طواف و زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

Back to top button