بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیے۔پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے الیکشنز چیلنج کیے تھے جس پر بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر نواز نے سماعت کی۔ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعظم، وزارت آئی پی سی، ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کردیا۔خیال رہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہونے پر اب قائم مقام چیئرمین الیکشن کمشنر ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈول ہے جسے روک دیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیے  عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جوڈیشل انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ
Back to top button