بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آزاد کشمیر میں 30 آٹا ڈیلروں کے لائسنس منسوخ

سیکرٹری خوراک آزاد کشمیر چوہدری رقیب حرکت میں آ گئے،عوامی شکایت پر تیس آٹا ڈیلروں کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔عوامی حلقوں کا خیر مقدم، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری خوراک چوہدری رقیب نے آٹا سمگلنگ اور عوام کو انتہائی مہنگے دام آٹا کی فروخت پر نوٹس لیتے ہوئے تیس سے زائد آٹا ڈیلروں کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی ہے جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ فوڈز کنرولر مظفرآباد نے ضلع مطفرآباد کے منسلکہ آبادی کو آٹا فراہم نہ کرنے، من پسند افراد کو آٹا دینے، زائد قیمت وصول کرنے اور تحت ضابطہ ریکارڈ مرتب نہ کرنے کی پاداش میں 30 ڈیلران کے لائیسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ ان نام نہاد سفارشی ڈیلروں نے ایک ہزار روپے فی من ریٹس مقرر کر رکھے تھے جس پر عوام جوانی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری خوراک سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر سیکرٹری خوراک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تیس آٹا ڈیلروں کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں مزید ڈیلروں کے خلاف کارروائی متوقع ہے

اشتہار
Back to top button