بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کے لئے افسران نامزد

ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کے لئے آفسران کو نامزد کر دیا۔نامزد کئے گئے افسران میں انسپیکٹر ہادی پرستان، انسپیکٹر عبداللہ، انسپیکٹر وقار اعوان اور سب انسپیکٹر ارتضا انصر شامل ہیں افسران ایف آئی اے کے مختلف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں تعینات ہیں۔افسران کے موبائل نمبرز اور ای میل ایڈرس بھی شئیر کر دئیے گئے ہیں عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ کشتی حادثہ میں ملوث عناصر کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات شئیر کرنے کے لئے افسران سے رابطہ کریں۔معلومات شئیر کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیے  الیکشن کمیشن نے کچھ دیر روکنے کے بعد علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
Back to top button