بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپیشل اکنامک زون صوبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، وزیر اعلیٰ جی بی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت منعقدہ سپیشل اکنامک زون اتھارٹی اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل اکنامک زون صوبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ محکمے اپنی توجہ مرکوز کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں سپیشل اکنامک زون اتھارٹی نے Zone Application کی وقاقی حکومت سے حتمی منظوری کیلئے سفارش منظور کردی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون کو ماحول دوست بنانے پر توجہ دی جائے جس میں آلودگی کا عنصر کم سے کم ہو۔ سپیشل اکنامک زون کے ذریعے صوبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا اہم موقع ہے جس سے استعفادہ حاصل کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدنے محکمہ انڈسٹریز کو ہدایت کی کہ دیامر، سکردو اور ہنزہ میں گلگت بلتستان اکنامک زون کے قیام کے حوالے سے بھی سفارشات تیار کرے۔ اس موقع پر سپیشل اکنامک زون کے کنسلٹنٹ نے سپیشل اکنامک زون کے Zone Applicationکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین اور ڈی جی کی تعیناتی کے عمل کو تیز کریں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اس اہم منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے مقامی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور باہمی مشاورت سے اس منصوبے کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپیشل اکنامک زون کے حوالے سے مقامی کمیونٹی کے تحفظات کے ازالے کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیے  رانا شمیم کو آخری موقع دیا جاتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
Back to top button