بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کی ملاقات

سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے جدہ میں ملاقات کی ۔امریکا نے کہا سعودی عرب پہلے بھی اسٹریٹجک پارٹنرتھا اورآئندہ بھی رہے گا۔سعودی عرب کی طرف سے ایران سے سفارتی تعلقات کی بحالی اور تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث اگلے ماہ سے پیداوار کم کرنے کے اعلان کے بعد امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی تھی جسے ختم کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے بات چیت کی۔دوسری طرف امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ سعودیہ کی جانب سے تیل کی پیداوارمیں کمی کا فیصلہ بحیثیت ایک خودمختار ریاست اورمفادات کے تحفظ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ایسے بہت سے معاملات ہوسکتے ہیں جن سے ہم متفق نہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہمارا تعلق اس قسم کا ہے کہ ہم ان خدشات کا براہ راست اظہار کر سکتے ہیں۔

Back to top button