بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ ، 2افراد ہلاک،5زخمی

امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں دولت مشترکہ یونیورسٹی کے قریب ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے ایک اٹھارہ سالہ طالبعلم سمیت دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت اسکول میں گریجویشن کی تقریب کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 4 ہینڈ گنز برآمد کر لی گئی ہیں،مزید تحقیقات جاری ہیں۔فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 18 اور 36 سال ہیں اور فی الحال ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Back to top button