بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پرنس آف بہاولپور بہاول خان عباسی بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ گئے

پرنس آف بہاولپور بہاول خان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف سے علحیدگی کا اعلان کردیا۔پرنس بہاول خان عباسی کا کہنا تھاکہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب صادق محمد خان عباسی قائد اعظم کی ہدایات پر پاکستان کی سلامتی اور فلاح بہبود کیلئے ریاست کے خزانے کھول دیے اور اس کی حفاظت کیلئے اپنی  فوج پاکستان کی فوج میں ضم کردی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے  واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سیاست کا فیصلہ مشاورت سےکروں گا۔خیال رہے کہ پرنس بہاول عباس نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا اور بہالپور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا۔

اس حلقے سے 63 ہزار ووٹ لیکر پی ٹی آئی کے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی جیتے تھے جبکہ پرنس بہاول عباس 58 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Back to top button