بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی خوشاب آمد پر ورکرز کی جانب سے فقید المثال استقبال

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سابق وزیر اعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خوشاب آمد، اے این پی پنجاب کے نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی اور ورکرز کی طرف سے فقید المثال استقبال ۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم اور اسپیکر پنجاب اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خوشاب امد پر کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیاگیا

سابق وزیر اعظم اور اسپیکر پنجاب اسمبلی راجہ پرویز اشرف براستہ موٹر وے خوشاب پہنچے جہاں پر وہ عوامی نیشنل پارٹی کے ڈویژنل ہیڈ کواٹرر پہنچنے پر اے این پی پنجاب کےنائب صدر الحاج عمر خان گردیزی اور اے این پی کے ورکرز کی کثیر تعدادنے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے سابق وزیراعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا فقید المثال شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جس محبت اور خلوص سے اے این پی پنجاب کے نائب صدرالحاج عمر خان گردیزی نے شاندار استقبال کیا یہ محبت اور چاہت میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گا ۔الحاج عمر خان گردیزی نے راجہ پرویز اشرف کا ڈویژن افس اے این پی میں امد پر تہ دل دےشکریہ ادا کیا۔

Back to top button