بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

 انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس کی جی ایچ کیو آمد ہوئی، انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جنرل سر پیٹرک نکولس نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا، جنرل سر پیٹرک نکولس نے پاک فوج کی خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کا اعتراف کیا۔برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔

Back to top button