بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 20 بچے ہلاک

جنوبی امریکی ملک گیانا میں سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 20 بچے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب گیانا کےقصبے مہدیہ میں آگ نے ایک سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث 20 بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ایمرجنسی حکام کے مطابق ہاسٹل میں آگ لگنے سے 6 بچے زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ  ہاسٹل میں موجود 20 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔خراب موسم کی وجہ سے  ریسکیو حکام کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو لگنے والی آگ نے ہوسٹل کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button