بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین دہشت گرد جہنم واصل، دو جوان شہید

ٹانک کےعلاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کے بنیاد پر کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز  اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ ہلاک شدہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 فوجی جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، شہداء میں نائیک محمد عتیق اور نائیک رجب علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

مزید پڑھیے  افغانستان آپ جیسے دغابازوں کا نہیں، فواد چوہدری کا افغان نائب صدر کو جواب
Back to top button