بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، ملک شہباز برہان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 84 کے نائب صدر ملک شہباز برہان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ جس پر ہمارے قائدین زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں اور ہمیں ان کی قیادت پر فخر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل نورپورتھل کے آفس میں فرانس سے آئے ہوئ معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک محمد اعظم برہان ،ملک لیاقت بسانہ اور دیگر کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے تمام شعبوں میں مثالی ترقی کی اور اب اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ءپاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے بھرپور کردار ادا کر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی امنگوں کی ترجمانی کی وجہ سے پوری قوم کے دل میاں برادران کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ قومی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی ۔ اس موقع پر اور ملک شہباز برہان کی طرف سے فرانس سے آنے والے سوشل ورکرز کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ملک محمد اعظم برہان ،ملک لیاقت بسانہ اور دیگر نے اس عزت افزائی پر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 84 کے نائب صدر ملک شہباز برہان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

مزید پڑھیے  مجھےنکالے جانے کے پیچھے سابق آرمی چیف اور سابق آئی ایس آئی چیف تھے، نواز شریف
Back to top button