بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کیخلاف آفیشل سیکرٹ اور ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے، چودھری شجاعت

 سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر بنتا ہے اور لوگوں کو اکساتا ہے کہ آپ توڑ پھوڑ کریں، تحریک انصاف اور ان لوگوں پر پابندی لگانی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سپہ سالار ہیں جو بھی ان کے خلاف بات کرے گا وہ ملک کے خلاف بات کرے گا، 75 سال میں پہلا موقع ہے یہ کچھ کرنے کی کوشش کی، آج جو ریلی نکالی گئی وہ کسی ایک جماعت کی نہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج کسی سیاسی پارٹی کا نہیں بلکہ ملکی بقا کا مسئلہ ہے، اس پر سب جماعتیں ایک ہو جائیں، یہ لوگ اپنی سیاست چمکانے کیلئے جلسے کر رہے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کیخلاف آفیشل سیکرٹ اور ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے اور مقدمات درج ہوں گے۔چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کو اس کی سزا مل جائے گی، ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ پاکستان میں سب جگہ ایک ہی وقت الیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل بہت جلد پتا چل جائے گا۔

مزید پڑھیے  پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:سولنگی
Back to top button