بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوابی وار5 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنانے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا فضائی نگرانی کے ذریعے بلور کے قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے والے چند دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیے  سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے میں کیپٹن شہید
Back to top button