بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد طلب کرلیا

جمعیت علمائے اسلام و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ترجمان کے اسلم غوری کے مطابق تمام کارکن 15 مئی بروز پیر کو اسلام آباد پہنچیں، قافلے سپریم کورٹ کے سامنے پرامن مارچ میں شریک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر تنظیمیں فوری تیاری شروع کردیں، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

Back to top button