بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دنیا بھر میں بچوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ

دنیا بھر میں بچوں کے قتل کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینسی کے دارالحکومت نیشویل میں 27 مارچ 2023 کو نجی کرسچن اسکول میں 28 سالہ جوان نے جدید اسلحے سے فائرنگ کرکے 3 بچے اور اسکول کے 3 ملازمین کو ہلاک کردیا تھا۔اس کے بعد پولیس نے حملہ آور کو بھی مار دیا تھا۔

تھائی لینڈ کے شہر نا کلینگ میں 6 اکتوبر 2022 کو پولیس کے سابق اہلکار نے شمال مشرقی تھائی لینڈ کے ڈے کیئر سینٹر پر چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں 23 بچوں سمیت 34 افراد کو قتل کیا تھا۔

حملہ آور نے اس کے بعد اپنے گھر جا کر بیوی اور بچے کو قتل کردیا اور پھر خود کو نشانہ بنالیا تھا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر یوویلڈ میں 24 مئی 2022 کو مسلح شخص نے اسکول کے کمرہ جماعت میں فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دو اساتذہ سمیت 19 طلبہ جاں بحق ہوئے تھے، جن کی عمریں 9 سے 11 برس کے درمیان تھیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 8 مئی 2021 کو اسکول میں تین دھماکوں سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں اکثریت طالبات کی تھی۔

ٹیکساس کے شہر سانٹا فے میں 18 مئی 2018 کو 17 سالہ طالب علم نے اپنے ہیوسٹن کے باہر قائم اپنے اسکول میں فائرنگ کرکے 9 طلبہ اور ایک ٹیچر کو نشانہ بنایا تھا اور پھر خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

فلوریڈا کے پاک لینڈ میں 14 فروری 2018 کو میرجوری اسٹون مین ڈوگلس ہائی اسکول میں ایک سابق طالب علم نے فائرنگ کرکے 14 بچوں اور 3 اساتذہ کو قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیے  حمزہ یوسف مغربی یورپ میں پہلے مسلمان سربراہ مملکت

پشاور میں 16 دسمبر 2014 کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے فائرنگ کرکے 134 بچوں اور اساتذہ سمیت 16 ملازمین کو قتل کردیا تھا۔

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر نیو ٹاؤن میں 14 دسمبر 2012 کو مسلح شخص نے سینڈی ہوک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کرکے 20 بچوں کو مار دیا تھا، جن کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

Back to top button