بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کے وزیرخارجہ دورہ پاکستان پر کل پہنچیں گے

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چین کے وزیر خارجہ کن گینگ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کن گینگ پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ ایک منظم طریقہ کار ہے جو اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیتا ہے، دونوں فریق ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا، پاک چین وزرائے خارجہ ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور جولائی 2021 میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔

Back to top button