بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں جاری

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں 3 روزہ جنگ بندی کے دوران بھی مختلف مقامات پر جاری رہیں۔سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے نمائندے والکر پرتھیس نے کہا ہے کہ سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے رہنمائوں سے بات چیت کی ، فریقین کے سنجیدگی سے بات چیت کے لئے تیار ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان سے مختلف ممالک کی جانب سے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق 50 سے زائد ممالک کے 1700 شہریوں کو لے کر بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان سے شہریوں کو نکالنے کے لئے برطانوی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ قبرص پہنچ گیا۔سوڈان میں 15 اپریل سے جاری پرتشدد کشیدگی میں اب تک 459 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے  مصری انٹیلی جنس چیف کی اسرائیلی صدر محمود عباس سے ملاقات
Back to top button