بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیپلزپارٹی نے ایک ہی دن انتخابات کیلئے کل کا احتجاج ملتوی کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ملک بھر میں ایک ہی دن عام انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبے بھر میں 25 اپریل (کل) احتجاج ملتوی کر دیا۔

پی پی پی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے ایک بیان میں بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنے احتجاج کو تحمل کا مظاہرے کرتے ہوئے فی الحال ملتوی کر رہی ہے، ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی آواز کو سنا جائے اور ملک میں ایک دن پر انتخابات کروائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کی آواز کو نہیں سنا گیا تو دوبارہ احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان الگ الگ انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ الگ الگ انتخابات پاکستان کے سیاسی نظام کو تہس نہس کر دیں گے، الگ الگ انتخابات سے الیکشن کی شفافیت پر ہمیشہ کے لیے سوالیہ نشان آجائے گا۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر ایک دن انتخابات ہی سیاسی نظام کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے  امریکی ڈپٹی چیف مشن دفتر خارجہ طلب، امریکا-بھارت ’گمراہ کن مشترکہ بیان‘ پر احتجاج
Back to top button