بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عیدالفطر پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بڑا اجر عظیم ہے، ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب (راجہ نور الہیٰ عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ ، مریضوں کو عید مبارک دی اور ان میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئےڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ہسپتالوں میں زیر علاج اور داخل مریضوں کی عیادت کرنا، ان سے ملنا اور انہیں عید مبارک کہنا بہت بڑا اجر عظیم ہے ۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی انہیں عید کی مبارک باد دی اور مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

انجمن بہبود مریضاں ڈی ایچ کیو ہسپتال نے اس تقریب کا اہتمام کیاتھا۔ اس موقع پر میڈ یکل سوشل ویلفیئر آفیسر سیدہ صائمہ سلیم نے بتایا کہ انجمن بہبود مریضاں جوہرآباد کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران سحری و افطاری کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔

جس پر تقریبا6لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگٹ ،ڈاکٹر احسان کلیرا دیگر میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیے  وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی خوشاب میں کھلی کچہری، عوام کو موقع پر ہی ریلیف دلوایا
Back to top button