بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

گھمسان کا رن، بالآخر کیویز نے شاہینوں کو شکار کرلیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکے تیسرے میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز نے بالآخر پاکستانی شاہینوں کو قابو کرتے ہوئے مقابلہ چار رنز سے جیت لیا، افتخار احمد کی 24 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز بھی پاکستانی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی رہی، تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم نے 64 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ان کے علاوہ ڈیری مچل 33 اور 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس طرح سے نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ لیگ سپنر شاداب خان نے حاصل کی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 159 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور میچ چار رنز کے فرق سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے افتخار احمد 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کی 24 گیندوں پر مشتمل اننگز میں چھ چھکے اور تین چوکے شامل تھے جبکہ ان کا ساتھ فہیم اشرف نے بھرپور انداز سے دیا جنہوں نے صرف چودہ گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، ان دو کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشام نے تین، ایڈم میلن اور راچن رویندرا نے دو دو جبکہ میٹ ہینری اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے  ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی دعوت
Back to top button