بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

عوامی خدمات کے سرکاری اور نجی اداروں کی SAP سافٹ وئیرز سے کاردکرگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ثاقب احمد

ایس اے پی (SAP) پاکستان، عراق اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا ہےکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں میں ایس اے پی کی جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیرز کی بدولت بہتر اور بروقت خد مات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایس اے پی (SAP) اور پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل کمپنی امتیاز سپر مارکیٹ کے درمیان بلا تعطل کاروبار اور آپریشنز جاری رکھنے کیلئے اشتراک کے موقع پر کہی۔

ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان کے جن سرکاری اداروں میں ایس اے پی کے سافٹ وئیرز پر کام ہو رہا ہے ان کی عوامی خدمات کی فراہمی اور خدمات کے معیار میں بڑی حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امتیاز سٹورز اور ایس اے پی کے اشتراک کے حوالے سے ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ ریٹیل اور FMCG انڈسٹری میں SAP Success Factors کی ایک اہم کامیابی ہے۔ پاکستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سپر اسٹور چین سے اشتراک ہمارے لیے ایک سنگ میل ہے۔ ثاقب احمد کا کہنا تھا SAP کا مقصد اپنے صارفین کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔

امتیاز سپر مارکیٹ پاکستان کی اولین مقامی ریٹیل سٹورز کی چین ہے جس نے ایک چھوٹی کارنر دکان سے کاروبار کا آغاز کیا اور آج پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل چین سٹور بن چکی ہے۔ امتیاز سپر مارکیٹ کے ماہانہ 8 لاکھ صارفین ہیں، جبکہ اس ادارے کے ملک بھی میں 14000 ملازمین کے ساتھ 26 سٹورز کام کر رہے ہیں۔ امتیاز سپر مارکیٹ نے پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی ریٹیل چین کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان بھر میں زیتون کی کاشت کے لیے سازگار ماحول اور جنگلی زیتون کے کروڑوں درختوں  کا بے بہا خزانہ موجود ہے: ماہرین

امتیاز سپر مارکیٹ کے چیف انفارمیشن آفیسر (سی آئی او) اشعر زاہد کا کہنا ہے کہSAP کے ون اسٹاپ سلوشن نے بچت اسکیموں کے ذریعے صارفین کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے اورغلطی سے پاک خدمات کے ساتھ سروسز کا معیار بڑھانے میں مدد دی ہے، جس سے 26 اسٹور ایک مربوط انوینٹری، پے رول ، شیلفنگ اور کوالٹی چیک کے خودکار الرٹ سسٹم سے جڑ گئے ہیں۔

جرمن فرم ایس اے پی اور امتیاز سپر مارکیٹ کے معاہدے کے مطابق (SAP)، ایک ون اسٹاپ سلوشن فراہم کر رہا ہے جو بنیادی ماڈیولز جیسے فنانس، لاگت، میٹریل مینجمنٹ اور سیلز کا احاطہ کرے گا، بلکہ ریٹیل مینجمنٹ کے لیے خصوصی ماڈیول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پوانٹ آف سیل (پی او ایس) کے ساتھ مل کر ہمہ جہت حکمت عمی بھی مرتب کرے گا۔

امتیاز سپر اسٹور اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کے نفاذ کی وجہ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی سب سے بڑی ریٹیل چین بن گئی ہے۔ سپر مارکیٹ چین عالمی سطح پر بھی توسیع کا ارادہ رکھتی ہے۔ SAP امتیاز سپر مارکیٹ کی علاقائی اور عالمی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایس اے پی (SAP) پاکستان نے بغیر کسی رکاوٹ کام کرنے والے مکمل سلوشنز فراہم کرکے اپنے صارفین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔ڈیجیٹل تبدیلی SAP کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ کاروبار کو ترقی دینے کے لیے SAPکی جانب سے کی جانے والی بنیادی تبدیلیوں کو صارفین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Back to top button