بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز کو شکار کرلیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کیویز با آسانی شکار کرتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 182 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صائم ایوب 47، 47 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، فہیم اشرف نے 22 جبکہ عماد وسیم نے 16 رنز سکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے ہیٹرک کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم میلن ، بین لیسٹر نے دو دو اور جیمز نیشام، اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی بائولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم15.3 اوورز میں 94رنز پر آئوٹ ہو کر میچ88 رنز سے ہار گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور مارک چیپمین کا رہا جنہوں نے 34 رنز سکور کئے، کپتان ٹام لیتھم بیس، جیمز نیشام پندرہ رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے چار، عماد وسیم نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن تاخیر سے شروع کا امکان
Back to top button