بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بیساکھی میلے میں شرکت کے لئےسکھ یاتری لاہور پہنچ گئے

بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے 2800 سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔بھارت سے آئے سکھ یاتری 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے، دورے کے دوران زائرین ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے۔

متروکہ وقف املاک بورڈرکے ایڈیشنل سیکرٹر ی رانا شاہد نے سکھوں کا استقبال کیا، اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر آکربہت خوشی ہورہی ہے، پاکستان بھارت  اختلاف کو بھلا کرامن کا پیغام دیتے ہیں ۔سکھ یاتری  18 اپریل کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد بھارت روانہ ہوجائیں گے ۔یاد رہے کہ ہر سال بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیے  قاری نور محمد علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے
Back to top button