بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اپیکس کالج کٹھہ سگرال میں ایک پُروقار افطار پارٹی کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اپیکس کالج کٹھہ سگرال میں ایک پُروقار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر ادارہ ہذا چودھری عبد الحنان اور پرنسپل سید نجم الحسن سمیت انچارج بیسک ہیلتھ یونٹ کٹھہ سگھرال محمد مظفر ، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کٹھہ سگھرال اور علاقہ کی نمائندہ سیاسی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر اپیکس کالج کٹھہ سگھرال کے چیئرمین چوہدری عبدالحنان اور پرنسپل سید نجم الحسن کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک فیوض و برکات سمیٹنے کا مقدس مہینہ ہے ۔یہ ہمیں ایثار، صبر و تحمل اور اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ لہذا بحثیت مسلم ہمیں اس ماہ مقدس کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہیے ۔ افطار پارٹی میں ملک و قوم اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن وخوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔ شرکاءے تقریب کی طرف سے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

مزید پڑھیے  راجہ ظفر سعید ستی وائس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب مری منتخب
Back to top button