بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی، سری لنکا نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دیکر سریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے کوشل پیریرا نے 53 ناٹ آئوٹ جبکہ چاریتھ اسالنکا نے 67 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشام نے دو جبکہ ایڈم میلن ، بنجمن لیسٹر اور ہینری شپلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایش سودھی کی جانب سے آخری گیند پر چھکا لگا میچ کو ٹائی کرنے میں کامیاب ہو گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل66 جبکہ مارک چیپمین 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کیلئے نو رنز کا ہدف دیا جبو اس نے حاصل کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا، سری لنکا کی جانب پرامود مادھوشان ہسارنگا ڈی ڈسلوا وار دوسن شانکا نے دو دو جبکہ مہیش تھیک شانا اور دلشان مادھوشنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ چاریتھ اسالنکا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہو گی
Back to top button