جموں و کشمیر
بھمبر ڈپٹی کمشنر کا پائلٹ ہائی سکینڈر سکول کا دورہ، آسامی کی بھرتی کیلئے امتحانی مرکز کا جائزہ
بھمبرڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال نے ایس ایس پی راجہ محمداکمل خان کے ہمراہ پائلٹ ہائی سکینڈری سکول کا دورہ کیا،جہاں پرجونئیرکلر ک کی آسامی کی بھرتی کے لئے مختص امتحانی مرکز کا جائزہ لیا،امیدواروں کے تحریری و عملی ٹیسٹ کی نگرانی کی،امتحانی سنٹر کے دورہ کے دوران جملہ سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال کو ڈیوٹی مجسٹریٹ قیصرمحمودشمس نےبریفنگ دی۔