بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ضلع خوشاب کے قصبہ آدھی کوٹ کا ایک اور اعزاز، ڈاکٹر قاری اکرام اللہ کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع خوشاب کے قصبہ آدھی کوٹ کا ایک اور اعزاز آدھی کوٹ کے مولانا غلام شبیر ونی ،مولانہ سید امیر ونی کے بھتیجے قاری محمد امیر کے بیٹے ڈاکٹرقاری اکرام اللہ محسن ونی کو 23 مارچ کو بین الاقومی سطح پر قراءت و نعت خوانی میں گراں قدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا گیاہے۔بلاشبہ یہ تحصیل نورپورتھل کے گاؤں آدھی کوٹ ،ضلع خوشاب کےلیے نہ صرف ایک بہت بڑا اعزاز ہے بلکہ پورے ملک کیلئے قابل فخر بات ہے ۔ اس منفرد اعزاز پر پی پی 84 سے امیدوار انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور ، معروف سماجی شخصیات ایڈووکیٹ ملک شاہداقبال بگھور ، انجئنیرملک طاہر ندیم بگھور اور ملک شفیق السلام بگھور کی طرف سے پوری ونی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی گئ ہے اور نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا ہے۔

Back to top button