بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تمام محکموں کو آپس میں مل جُل کر اِنسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کو بہتر کرنا ہوگا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد صہیب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی برائے اِنسدادِ ڈینگی خوشاب کے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد صہیب نے اُن محکموں کے افسران کو خبردار کیا ہے کہ جنکی کارکردگی بہت کمزور ہے اور وُہ اِنسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کم دلچسبی لے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ رواں موسم مچھروں کی افزائش کا ہے اس لئے مچھر کی افزائش کے زیادہ مواقع موجود ہیں لہٰذا تمام محکموں کو آپس میں مل جُل کر اِنسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کو بہتر کرنا ہوگا۔بصورت دیگر سُست روی کا شکار محکموں سے باز پُرس کی جاسکتی ہے۔اے ڈی سی (جی) احمد صہیب نے مزید کہا کہ جو افسران اِجلاس میں غیر حاضر ہیں اُن کے خلاف کاروائی کے لئے ھائر اتھارٹیز کو لکھا جا رہا ہے ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ نے سابقہ کارکردگی کی بریفنگ دیتے ہوئے ڈینگی کیسز سالانہ وار رپورٹ 2019تا2023،ڈینگی ایڈمٹڈپیشنٹ،پرائیویٹ لیب پیشنٹ رپورٹ،کیس ریسپانس، ویکٹر سرویلنس، پازیٹو سائیٹس، ھاٹ سپاٹ کمپلائنس، اِن ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس، ایکشن ٹیکن، نوٹسز آگاہی سیمینار، پمفلٹ ڈسٹری بیوشن، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن، ڈی وی آر کمپلینٹ،موبائل یوذرز اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔اے ڈی سی (جی) نے کمزور کارکردگی کے حامل محکموں فارسٹ، اِنڈسٹریز، لائیو سٹاک، پنجاب کمیونیکیشن اینڈ ورکس، فوڈ اتھارٹی، ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ اور ٹیوٹا کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے اِنسدادِ ڈینگی ٹیموں کو گھروں میں فزیکل طور پر ھاٹ سپاٹ چیکنگ کی بھی ہدایت کی۔اِجلاس میں ہیلتھ، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، ایم سیز، پاپولیشن، سوشل ویلفئیر، لٹریسی، مارکیٹ کمیٹی، ھائی ویز اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندگان شریک تھے۔

Back to top button