بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا،100 انڈیکس نفسیاتی حد کھو بیٹھا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔آج کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 942 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 533 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،  بازار میں آج چار کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 29 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپےکم ہوکر 6 ہزار 107 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیے  میرا گھر اسکیم' کو نئی شکل دے رہے ہیں، کسی کا پیسا ضائع نہیں ہوگا، وزیر خزانہ
Back to top button