بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر قطر کے 2 روزہ دورے پر روانہ

 وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر قطر کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے قطر کے دوران دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کے حوالے سے پانچویں کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور وفود سے  ملاقاتیں بھی کریں گے۔اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا ، اس کانفرنس کے اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے  اسمبلی میں جھاڑو پھرتا دیکھ رہا ہوں ،عمران خان سمیت کئی رہنمائوں پر مقدمات بن سکتے ہیں، شیخ رشید
Back to top button