ریونیو فیلڈاسسٹنٹ نورپورتھل راجہ محمد ہارون وقاص رشتہ ازدواج سے منسلک
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ریونیو فیلڈاسسٹنٹ نورپورتھل راجہ محمد ہارون وقاص رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی شاندار تقریب نورپورتھل میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی ۔ جس میں سجادہ نشین آستانہ ءعالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف پیر طریقت پیر صاحبزادہ قاضی شیخ احمد سمیت ریونیو آفیسرز ، پروفیسرز، ہیڈ ماسٹرز ، ٹیچرز ،ڈاکٹرز ،جرنلسٹس ، سوشل ورکرز اور اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات سمیت راجپوت اور شیخ برادریوں میں بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر راجہ محمد ہارون وقاص کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی گئی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔ واضح رہے کہ سیم فیلڈ اسسٹنٹ راجہ محمد ہارون وقاص نورپورتھل کی ہردلعزیز سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی صاحبزادے ، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ حاجی غضنفر علی کے دوہتے، ایکس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی نورپورتھل شیخ حاجی انتظار حسین ، ایڈوکیٹ شیخ فیروز حسین اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ حاجی گلزار حسین کے بھانجے ہیں ۔