بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ظہیر عباس ملک بطور سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کا ایک اور اعزاز، نامورسپوت تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس ملک بطور سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات ۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔ واضح رہے کہ ظہیر عباس ملک کا تعلق تحصیل نورپور تھل کے گاوں لعل حسین سے ہے۔ ظہیر عباس ملک، فخرتھل سابق جسٹس جناب کاظم علی ملک کے داماد اور ایکس لیگل ایڈوائزر چیف منسٹر پنجاب ناموومر نوجوان قانون دان ملک امجد رضا گجر کے بہنوئی ہیں۔ یادرہےکہ ظہیر عباس ملک قبل ازیں بطور سی ای او ٹیوٹا پنجاب بھی اپنے فرائض منصبی سرانجام دے چکے ہیں۔ اللہ تعالی ا نے انہیں بہترین انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔

مزید پڑھیے  افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، فیض حسن ملک
Back to top button