بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل محمد محسن عالم نے اراضی ریکارڈ سنٹر نورپورتھل کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے آفیسرز اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جاہزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے سائلان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کی سہولیات کیلئے بہترین سروس کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور انہیں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Back to top button