بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ڈیوڈ وارنر 100 ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف دو اعزازات اپنے نام کرلیے۔میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والا یہ ٹیسٹ وارنر کا 100واں ٹیسٹ میچ ہے جس میں انہوں نے سنچری اسکور کی اور 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دسویں بیٹر بنے۔اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی حاصل کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اس فہرست میں کولن کاوڈرے، گورڈن گرینچ، ایلک اسٹیورٹ اور رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ، ہاشم آملہ اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ڈیوڈ وارنر نے اس میچ میں دوسرا اعزاز بھی حاصل کیا، انہوں نے 100ویں میچ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کی۔وارنر 100 ویں ٹیسٹ میچ میں 200 رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس کے علاوہ وہ آسٹریلیا کے پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔تاہم وارنر 200رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، آسٹریلوی بیٹر ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے گزشتہ برس بھارت کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

Back to top button