بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تیاریاں مکمل

 وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیرمیں جاری کر دیاجائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019 میں وزیراعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کر دیا جائے گا اور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائےگا۔

نجم سیٹھی رمیز راجا کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Back to top button