بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ابوبکر ملک تحصیل نور پور تھل کیلئے سینسز سپورٹ آفیسر مقرر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ھونے والی ساتویں ڈیجیٹل سینسز کے لئے ابوبکر ملک کو سینسز سپورٹ آفیسر تحصیل نورپور تھل مقرر کر دیا، وہ اس سے پہلے 2017 میں بھی یہ زمہ داری نبھا چکے ھیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ حسب سابق اپنی ان ذمہ داریوں سے بھی بھرپور طریقے سے عہدہ براء ہوں گا ۔ ابوبکر ملک نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کی کوشش کی ہے ۔ انشاءاللہ اس سلسلہ میں بھی ہرگز کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے بطور سینسزسپورٹ آفیسر نورپورتھل اپنے تقرر پر تمام متعلقہ حکام بالا کا تہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔

Back to top button