بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا، اجلاس بدھ شام چار بجے طلب

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی۔گورنر پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

 مراسلے کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا بھی کہنا ہےکہ عدم اعتماد کے بعدگورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتمادکا ووٹ لینےکا بھی کہہ دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتمادکا ووٹ لینےکا کہاگیا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے لیے بھی تیار ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں درج ہےکہ تحریک عدم اعتماد جمع ہوجائے تو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی، وزیراعلیٰ پنجاب کو بدھ شام 4 بجے اعتمادکا ووٹ لینا ہوگا۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Back to top button