بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کی 51 ویں برسی

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کی 51ویں برسی آج محفوظ آباد پرانا پنڈ ملکان میں منائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل شعیب بن اکرم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

Back to top button