بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم کے نتیجے میں دولہا سمیت 3افراد جاں

سرگودھا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم کے نتیجے میں دولہا سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثہ سرگودھا روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی اوروین میں تصادم کے نتیجے میں دولہا اور اس کی سالی سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کیری ڈبہ وین میں سوار ہو کر خوشاب سے دولہا دلہن سمیت منڈی بہاؤالدین جا رہے تھے۔ریسکیوٹیم نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Back to top button