بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ کی بابت خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت رواں برس زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 2653 کمی ہوئی ہے۔

عدالت عظمیٰ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 2013 میں عدالتی امور ڈیجٹلائز کئے جانے کے بعد خزاں 2022 میں مکمل ہونے والے عدالتی سال میں گزشتہ برسوں کی نسبت زیر التوا کیسز کی تعداد سب سے کم رہی ہے جن میں گزشتہ برس کی نسبت ڈھائی ہزار سے زائد زیر التوا کیسز کم ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق مذکورہ ہدف عدالت عظمیٰ کے فاضل ججز کی مستعدی اور کام سے لگن کے نتیجے میں حاصل ، یہ نتائج عدالت عظمی کی طرف سے اس دورانیہ میں دیئے گئے ہیں جب عدالت عظمی میں ججز کی بیشتر سیٹیں خالی تھیں، 2013 سے 2022 تک سپریم کورٹ میں دائر اور نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 2021 تک ہر سال دائر کئے گئے کیسز کے مقابلہ میں کم مقدمات نمٹائے گئے تاہم 2022 میں 16 دسمبر تک 17 ہزار 379 کیس دائر جبکہ 20032 کیسز نمٹائے گئے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سال 2013 میں 12 ہزار 223 مقدمات دائر جبکہ 9 ہزار 60 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 3163 کا فرق ہے۔ سال 2014 میں 13 ہزار 677 مقدمات دائر جبکہ 12 ہزار 614 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 1063 کا فرق ہے۔

سال 2015 میں 16644 مقدمات دائر جبکہ 12 ہزار 277 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 4367 کا فرق ہے، سال 2016 میں 18 ہزار 849 مقدمات دائر جبکہ 14638 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 4211 کا فرق ہے، سال 2017 میں 19 ہزار 469 مقدمات دائر جبکہ 13 ہزار 846 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 5623 کا فرق ہے۔

سال 2018 میں 19 ہزار 390 مقدمات دائر جبکہ 16 ہزار 961 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 2429 کا فرق ہے، سال 2019 میں 20 ہزار 313 مقدمات دائر جبکہ 15 ہزار 533 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 4780 کا فرق ہے، سال 2020 میں 16 ہزار 860 مقدمات دائر جبکہ 13 ہزار 30 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 3830 کا فرق ہے۔

سال 2021 میں 20 ہزار 541 مقدمات دائر جبکہ 13 ہزار 280 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 7261 کا فرق ہے، 16 دسمبر 2022 میں 17 ہزار 379 مقدمات دائر جبکہ 20 ہزار 32 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 2653 کا فرق ہے، اس پورے دورانیہ میں صرف اس سال دائر کیسز کے مقابلہ میں نمٹائے گئے کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

Back to top button