بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے تیسری ملاقات

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلانے کی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے چندکے دوران تیسری ملاقات کی ہے۔سینیٹر اسحاق ڈار اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے، استعفے دینے اور سیاسی و اقتصادی معاملات پر گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ عام انتخابات اور درآمدی بل کم کرنے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد اور سیاسی استحکام کے لیے بھی اپوزیشن سے تعاون مانگا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام معاملات پر پی ٹی آئی کی قیادت سے بات چیت کرنے کا وعدہ کیا، ملاقات میں ملک بھر میں بازار شام 6 بجے بند کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

Back to top button